مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں کار بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں انیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں امریکی فوج نے بغداد میں کارروائیوں کے دوران آٹھ مزاحمت کاروں کو ہلاک اور چھ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ادھر برطانیہ نے اپنے ایک فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق کار بم دھماکا جنوبی بغداد کے تجارتی علاقےبایا میں ہوا ۔ دھماکے میں دس افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ۔اسکندریہ اور محمودیہ میں مارٹر حملوں اور سڑک کے کنار ے نصب بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں
عراق
عراق میں کار بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں
عراق میں کار بم دھماکوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں
News ID 455130
آپ کا تبصرہ